امریکی طیارہ بردار جہاز ''یوایس ایس ابرہام لنکن''  کا چارج پہلی دفعہ خاتون کمانڈر نے سنبھال لیا

4 Jan, 2022 | 01:20 PM

 ویب ڈیسک: امریکی طیارہ بردار جہاز ''یوایس ایس ابرہام لنکن''  کا چارج خاتون کمانڈر کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ نے سنبھال لیا ۔ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز  ''یوایس ایس ابرہام لنکن''  کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

یادرہے ''یوایس ایس ابرہام لنکن''  بحری جہاز پر امریکا کے جدید ترین جنگی ہوائی جہاز ایف 35 فرسٹ میرین کور کا پورا اسکوارڈن تعینات ہے۔ جبکہ میرین فائٹر اٹیک اسکوارڈن 314 جسے '' بلیک نائٹس'' کہا جاتا ہے بھی تعینات ہے۔ اسی طرح کیرئیر اسٹرائک گروپ تھری جس میں ایک ون گائڈڈ میزائل کروزر اور چار گائڈڈ میزائل ڈیسٹرائر شامل ہیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ اس سے پہلے یو ایس ایس ابراہام لنکن کی پہلی خاتون سیکنڈ ان کمانڈ رہ چکی ہیں جبکہ وہ ایمفبئس ٹرانسپورٹ ڈاک یوایس ایس سان ڈیگو کی کمانڈنگ افسر بھی رہ چکی ہیں ۔ہیلی کاپٹر پائلٹ کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ کا تین ہزار گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ ہے  وہ ہیلی کاپٹر میری ٹائم اسٹرائیک اسکوارڈن 70 کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں  ۔ آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے دوران کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ کی تعیناتی طیارہ بردار بحری جہاز یوایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش پر رہی۔

مزیدخبریں