پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر

4 Jan, 2022 | 01:13 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو  دو سال کی عمر میں رعایت دینے کا عندیہ دے دیا۔ 
کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کو عمر میں ایک سال کی رعایت کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سمری واپس کر دی اور زبانی کہا ہے کہ یہ مدت دو سال کی جائے۔ 
پی ایم ایس کا اس سال امتحان نہ ہونے پر کابینہ کمیٹی نے امیدواران کو ایک سال کی عمر میں رعایت دی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کیبنٹ کمیٹی کو دوبارہ غور کرنے کا معاملہ سونپ دیا۔

مزیدخبریں