ویب ڈیسک: کانگرس کی بریلی میں نکالی گئی خواتین میراتھن میں بھگدڑ سے متعدد لڑکیاں گرکرز خمی ہوگئیں تاہم امدادی ٹیموں نے حالات پر قابو پالیا ۔
رپورٹ کے مطابق کانگرس نے بھارتی صوبہ اتر پردیش میں انتخابات کے پیش نظربریلی میں ''لڑکی ہوں ، لڑ سکتی ہوں'' میراتھن ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں شرکت کے لئے ہزاروں خواتین اور نوعمر لڑکیاں پہنچ گئیں۔ کانگرس رہنماؤں کو خود اندازہ نہیں تھا کہ ریلی اتنی مقبول رہے گی ۔
ریلی شروع ہوتے ہی کچھ لڑکیاں گر پڑیں اور ہجوم انہیں روندتا ہوا گذر گیا مگر خوش قسمتی سے رضاکار امدادی ٹیموں نے بروقت مدد پہنچا کر صورت حال پر قابو پالیا۔ بریلی کی سابق مئیر سپریا ارون کا کہنا ہے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
कांग्रेस के बरेली में #लड़की_हूँ_लड़_सकती_हूँ कार्यक्रम में मची भगदड़ में कई बच्चियां घायल pic.twitter.com/SboZ7pzQxM
— Tushar Srivastava (@TusharSrilive) January 4, 2022