لاہور میں الیکٹرک ٹرام ،ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ

4 Jan, 2022 | 10:48 AM

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ا علیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں    ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ا علیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں    ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں  گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی  ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  منصوبے سے  شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ  ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔  منصوبے پر  ڈی جی ایل ڈی اے کی  جانب سے تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔

 دوسری جانب لاہور شہر میں کینال روڈ پرٹرام چلانے کا منصوبہ وزیراعلیٰ کو پیش  کیا گیا ہے، جلو تا ٹھوکر اکیس سمارٹ سٹیشنز پر ٹرام چلے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی جی ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑ اورچیف انجینئراسرارسعید نے منصوبے پر بریفنگ دی ۔ منصوبےکےمطابق 22کلومیٹرطویل لاہورکینا ل روڈ پر21سٹیشنزتعمیر ہونگے ۔ ٹرام کی رفتار25سے30کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی ۔

بریفنگ کے مطابق ایک سٹیشن پرابتدائی تخمینہ لاگت ایک ارب روپے لگائی گئی ہے، مجموعی طورپرمنصوبےپر21 ارب سےزائد لاگت آئےگی ۔ لاہورکینال کےدونوں اطراف مین روڈپر8فٹ چوڑا ٹریک بنایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نےایل ڈی اےحکام کو ٹرام منصوبے پر تفصیلی ورکنگ کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں