ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب  خوفناک ٹریفک حادثہ

4 Jan, 2022 | 09:30 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب  خوفناک ٹریفک حادثہ،خاتون جاں  بحق، چار افراد زخمی، جناح ہسپتال میں زیر علاج۔
 پولیس کے مطابق تھانہ ہنجر والی کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر،خاتون جاں بحق، چار افراد شدید زخمی ہوگئے،حادثہ کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کا مزید بتانا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نےکار کو ٹکر ماری،ٹریفک حادثے میں  شرقپور کی رہائشی 40سالہ  رخسانہ موقع پر جاں  بحق ہو گئی،حادثے میں زخمی 48سالہ شازیہ،20سالہ منزہ،12 سالہ ندا اور 18 سالہ ابرار شامل  ہے۔

حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ سے2کلو میٹر موٹروے سے قبل پیش آیا۔ٹریفک حادثہ ڈمپر کی غفلت کے باعث پیش آیا ، ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپر سمیت ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کار سوار افراد خواتین سمیت گھر واپس جارہے تھے ۔

مزیدخبریں