سٹی 42: کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل 6 کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ جس پر پی ایس ایل کے منتظمین نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سپرلیگ صرف دو شہروں میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔افتتاحی تقریب اور آدھا ٹورنامنٹ کراچی جبکہ بقیہ آدھا ایونٹ اور فائنل میچ لاہور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پلان بی کے تحت ملتان اور راولپنڈی میں بھی بائیو سکیور ماحول میں میچزکرانے کی تجویز ہے۔ کھلاڑی اور میچ آفیشلز اندرون ملک کمرشل کی بجائے چارٹرڈفلائٹس میں سفر کرینگے ۔پلان سی کے مطابق کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ایونٹ روایتی انداز میں شیڈول کے مطابق ہو گا۔