ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے متحدہ علماء بورڈ کو نظر انداز کر دیا

حکومت نے متحدہ علماء بورڈ کو نظر انداز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) حکومت کی جانب سے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کو نظر انداز کر دیا گیا، بورڈ کو مکمل سالانہ اخراجات دینے کی بجائےچند لاکھ دے دیئے، آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز دینے کی بجائے اضافی اخراجات کی مد میں صرف پچاس لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب حکومت نے متحدہ علماء بورڈ کو اضافی اخراجات کے لئے پچاس لاکھ روپے کی منظوری دے دی،متحدہ علماء بورڈ نے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز کی درخواست کی تھی، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے فنڈز کے لئے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی تھی جس پر پنجاب حکومت نے متحدہ علماء بورڈ کو ستائیس لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے اضافی اخراجات کی منظوری دی ہے، متحدہ علماء بورڈ میں تعینات تمام ملازمین کو تنخواہ محکمہ اوقاف دیتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی تمام مراعات بھی محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے تمام تر اخراجات محکمہ اوقاف کی جانب سے ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مانگے گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer