دل دہلانے والی موت،نوجوان کی لاش ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی

4 Jan, 2021 | 04:42 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کرہ ارض کے اوپر اور اس  دنیا کے پائی جانے والی ہز ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے، موت برحق ہے،دورجدید میں انسان کی خود بنائی ہوئی اشیاء اس کو ختم کررہی ہیں،معمولی تلخ کلامی پر نوبت مارنے تک پہنچ جاتی ہے،مگر بھارت میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں منٹوں میں نوجوان کی لاش ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ بھارت کے شہر جے پور  کے علاقہ نہرگڑھ میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکے کو ایسی اذیت ناک موت آئی کہ دیکھنے والوں پر سکتہ طاری ہوگیا،منٹوں میں نوجوان کی لاش کے کئی ٹکڑے ہوگئے ، آٹے کی چکی پر کام کرنے والے 16 سالہ امیت  کام میں مصروف تھا کہ موت کے منہ میں چلا گیا، نوجوان بالکونی سے گندم کی بوری اتار رہا تھا کہ توازن کھوبیٹھا اور چلتی ہوئی گندم پیسنے والی چکی میں گرگیا، نوجوان کا پورا جسم منٹوں میں ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔

دل دہلادینے والا واقعہ اتنا درد ناک تھا کہ پولیس کو امیت کا ہاتھ اور کمر چکی سے الگ کرنا پڑی، گرنے کے بعد امیت کی ٹانگیں اور سر مشین سے باہر تھے جبکہ جسم مشین کے اندر پھنس گیا تھا۔تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی محنت اور گیس کٹر سے مشین کاٹنے کے بعد  لاش کو مشین سے نکالا گیا۔مرنے والے نوجوان کی والدہ کا کہناتھا کہ  میں آٹے کی چکی پر کام کرتی تھی بیٹے نے ضد کی کہ میں اب بڑا ہوگیا ہوں اور آپ آرام کریں، لرزہ خیزموت پر پولیس نے چکی کے مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر اور غفلت کا مقدمہ درج کرلیا۔  

مزیدخبریں