نامورسینئر صحافی اور کالم نگار رؤف طاہر انتقال کرگئے

4 Jan, 2021 | 04:00 PM

Arslan Sheikh

 ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے نامور صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار رؤف طاہر حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔

  ذرائع کے مطابق رؤف طاہر یونیورسٹی جانے کے لئے تیار ہورہے تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر یونیورسٹی ہسپتال لاہور لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال آمد سے قبل ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔ رؤف طاہر اردو نیوز جدہ، ہفت روزہ زندگی، ہفت روزہ تکبیر، روزنامہ نوائے وقت سمیت دیگر کئی صحافتی اداروں سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے۔

 زندگی کے آخری ایام میں وہ روزنامہ دنیا میں ’جمہورنامہ‘ کے عنوان سے کالم تحریر کرتے تھے۔ ایک یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طورپر پڑھا بھی رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام، نظریہ پاکستان، آئین و جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے مسلسل کام کیا۔ اپنے اصولوں اور نظریات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ 

وہ اپنے نظریاتی محاذ پر ایک نڈر اور بے خوف مجاہد کی طرح ڈٹے رہے۔ زمانہ طالب علمی میں وہ اسلامی جمعیت طلباءسے بھی وابستہ رہے۔   

مزیدخبریں