ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہن ، بھائی سے نامناسب پولیس رویہ کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی

بہن ، بھائی سے نامناسب پولیس رویہ کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) لاہور پولیس کی جانب سے بہن اور بھائی کے ساتھ نامناسب رویہ کی گونج   پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک التواء کار جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے عبد الروف کی جانب سے جمع کروائی جانے والی تحریک التواءکار میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے بھائی کے سامنے بہن کی زبردستی جسمانی تلاشی لی اور بہن بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بھائی بہن کو سڑک پر کان پکٹرا کر اٹھک بیٹھک کرائی گئی۔

متن کے مطابق غالب مارکیٹ چوک انچارج کی کے سلوک پر لڑکی آبدیدہ ہوگئی تھی فیکٹری کے کام سے واپسی پر بہن بھائی کے ساتھ پولیس کی جانب سے انسانیت سوز رویہ اختیار کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ظلم و بدمعاشی کی گئی جس جو کہ انتہائی افسوناک ہے۔پولیس کی جانب سے انسانیت سوز سلوک کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

یاد رہے واقعہ سامنے آنے پر پولیس حکام کی جانب سے اس کی تردید کی گئی کہ بے بنیاد اور انتقام لینے کے لئےیہ ڈھونگ رچایا گیا۔ ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا کا کہنا تھا کہ کوئی اہلکار اس واقعے میں ملوث نہیں، فوٹیج پولیس کو بدنام کرنےکی سازش ہے، لڑکی کو پولیس وین کے پاس کھڑا کرکے فوٹیج بنائی گئی۔