( عثمان علیم ) صفائی آپریشن کیلئے درکار مزید مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ، شہر کے نو زون کیلئے 23 ایکسکویٹر اور 79 ڈمپرز چالیس روز کیلئے لیے جائیں گے۔
شہر میں صفائی آپریشن مشن امپاسیبل بن گیا، شہر کی اہم شاہراہیں کچرا کنڈی میں تبدیل، انتظامیہ نے صفائی آپریشن کیلئے پرائیویٹ مشینری کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل ڈبلیوایم سی شہر کی صفائی کیلئے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی مدد لے گا جس کیلئے ٹینڈ رنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مشینری کی فراہمی کیلئے بڈزآج جمع کروائی جا رہی ہیں، شہر کی صفائی کیلئے نو زون میں 23 ایکسکویٹر اور 79 ڈمپرز کو چالیس روز کیلئے کوڑا اُٹھانے کیلئے لیا جائیگا۔
راوی زون دو ایکسکویٹر آٹھ ڈمپر چالیس روز کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ میں لیے جائیں گے۔ اقبال زون کیلئے چار ایکسکویٹر اور 14 ڈمپرز تین کروڑ 80 لاکھ میں اور نشتر زون کیلئے 3 ایکسکویٹراور 11 ڈمپرز دو کروڑ 90 لاکھ میں لیے جائیں گے۔
سمن آباد کیلئے تین ایکسکویٹر اور نو ڈمپرز دو کروڑ میں لیے جائیں گے، داتا زون کیلئے دو ایکسکویٹراور چھ ڈمپر ایک کروڑ 54 لاکھ میں لیے جائیں گے۔ شالیمار زون کیلئے دوایکسکویٹر اور نو ڈمپرز، گلبرگ زون کیلئےتین ایکسکویٹر اور نو ڈمپرز، عزیز بھٹی زون کیلئےدو ایکسکویٹر اور چھ ڈمپر کرائے پر لیے جائیں گے جبکہ واہگہ زون کیلئے دو ایکسکویٹر اور سات ڈمپرز لیے جائیں گے۔