سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری

4 Jan, 2021 | 01:54 PM

Arslan Sheikh

( سٹی  42 ) پاکستان اسٹیل کے اعلیٰ افسروں کی تنخواہوں میں اضافے جبکہ مزید چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ اسٹیل ملز کے دو افسروں،  پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر سیکیورٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان اسٹیل ملز کے مزید ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کے پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر سیکیورٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے۔ پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر محمد اکرم کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی۔ محمد اکرم پر خاتون کو ہراساں کرنے کی انکوائری جاری ہے۔ 

اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نجکاری کا عمل جون 2021 تک مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کے کور اثاثہ جات ذیلی کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔ ذیلی کمپنی اکثریتی حصص نجی شعبے کے سرمایہ کار کو فروخت کریگی۔

ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد کور اثاثہ جات ذیلی کمپنی کو منتقل کئے جائینگے۔ اسٹیل ملز کی 1268 ایکڑ اراضی ذیلی کمپنی کو منتقل کی جائے گی۔

مزیدخبریں