(سٹی 42)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں لڑ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، خواجہ سعد رفیق نے شہباز شریف سے ملاقات سے منع کرنے پر احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ خواجہ احمد حسان نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کال دے دی۔ بعدازاں شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی درمیان بچ بچاؤ کروا دیا۔
قبل ازیں منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، پولیس نے شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچایا۔ عدالت میں شہباز شریف نے درخواست کی کہ ان کے وکیل نہیں ہیں پلیز اگلی تاریخ دے دی جاے۔ عدالت نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے موجود نہ ہونے پر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت چھ جنوری تک ملتوی کر دی عدالت نے گواہوں کو آئندہ کے لیے دوبارہ پابند کردیا۔
دوسری جانب شہباز شریف نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کردی، جس پر فاضل جج نے حکم دیا کہ آپ تحریری درخواست دیں میں اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا ۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ اپنی پاور استعمال کریں ۔ تاہم فاضل جج نے کہا کہ میں آپ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کرو ں گا ، آپ کو بکتر بند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی میرے حکم پر دی گئی، جب پاور استعمال کرنے کا وقت آئے گا تو پاور استعمال کروں گا ۔