بلاول بھٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

4 Jan, 2020 | 11:38 PM

Arslan Sheikh

( طاہر جمیل ) کرکٹر بلاول بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے، فاسٹ باؤلر حسن علی، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی اور قیصر عباس نے بارات میں شرکت کی۔

حسن علی دولہا بنے بلاول بھٹی کی گاڑی ڈرائیو کرکے لائے۔ بلاول بھٹی کی شادی لاہور کی سائرہ ریاض سے ہوئی۔ بلاول بھٹی نے نکاح کے موقع پر رسم دودھ پلائی کے پچاس ہزار روپے ادا کئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی اور قیصر عباس سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ بلاول بھٹی کی دعوت ولیمہ اتوار کو منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں