لاگیٹ ٹیسٹ کیخلاف وکلا سراپا احتجاج

4 Jan, 2020 | 06:09 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) ایل ایل بی کے امتحانات پاس کرنے والے طلبہ اور وکلا نے پنجاب بار کونسل کے دفتر کے باہر لا گیٹ ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج میں ینگ وکلا سمیت سینئر وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وکلا نے ایچ ای سی کی جانب سے لیے گئے لا گیٹ ٹیسٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی لا گیٹ ٹیسٹ ختم کیا جائے۔

ایچ ای سی قانون کے طلبہ کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، وکلا نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بار کونسل تمام لا گریجوایٹس کو لائسنس دے۔ تین سال کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لا گیٹ کا ٹیسٹ لینا آئین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

احتجاجی وکلا میں مجتبی بلوچ، فلک شیر، ماجد علی قادری اور عمران گجر سمیت دیگر شرکت ہوئے۔ 

مزیدخبریں