شادی ہالز کا عطیہ کردہ کھانا اخوت کے ذریعے تقسیم کرانے کا فیصلہ

4 Jan, 2020 | 05:42 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت لاہور میں فوڈ بینک کے حوالے سے اجلاس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے عطیہ کردہ کھانے کو اخوت کے ذریعے تقسیم کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی سی لاہور دانش افضال، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، شادی ہال ایسوسی ایشن، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے عطیہ کردہ کھانوں کو اخوت تقسیم کرے گی۔ کمشنر نے کہا کہ تیار کھانا اور بچا کھانا مستحقین میں تقسیم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کی لگاتار و مسلسل سپلائی کیلئے مختلف فورمز سے بات حتمی ہوگئی ہے۔

رجسٹرڈ میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کو ڈی سی لاہور نے لیٹر بھی ارسال کر دئیے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ دو تین ماہ میں 10 تا 15 ہزار افراد تک کھانا پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں