اندھے قتل کا ڈراپ سین، خاتون آشنا سمیت گرفتار

4 Jan, 2020 | 05:32 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ کی کارروائی، اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر بابر حسین کو قتل کرنے والی بیوی مہوش کو آشنا اور 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش عرف ثریا کا اپنے شوہر بابر حسین کے ساتھ بہاولپور جاکر رہنے پر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزمہ مہوش نے پہلے شوہر بابر کو قتل کرنے کی شرط پر آشنا ندیم سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا۔ ملزمان نے بابر کو قتل کرنے کے منصوبے میں اپنے 2 ساتھیوں فیصل اور دلاور کو بھی ساتھ ملایا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتاچلا ہے کہ ملزمہ مہوش نے اپنے شوہر بابر کو بہانے سے لاہور بلایا اور شراب پلاکر نیم بیہوش کر دیا جس کے بعد ملزمان مقتول بابر حسین کو کرول جنگل لے جا کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش نے اپنے شوہر بابر حسین کو قتل کرنے کے چند روز بعد ملزم ندیم سے نکاح بھی کرلیا تھا۔

مزیدخبریں