پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی

4 Jan, 2020 | 02:34 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی،16گاڑیوں میں موجود 18 ہزار 749 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں نے صوبہ بھرمیں شہروں کےداخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندی کےدوران 1ہزار817 دودھ بردار گاڑیوں میں 4 لاکھ 20 ہزار 773 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران 162گاڑیوں میں موجود 18ہزار749 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ لاہور زون میں 992، راولپنڈی 611، ملتان163اور مظفرگڑھ زون میں 51 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

 لاہورزون میں دودھ لانے والی 912 گاڑیاں پاس،80 گاڑیوں میں موجود 4ہزار973 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ضائع کیے گئے دودھ میں مقدار اور گاڑھاپن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

مزیدخبریں