ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے حوالے سے 2 بڑے فیصلے

4 Jan, 2020 | 02:16 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے حوالے سے دو بڑے فیصلے کرلئے گئے، الاٹیوں کو ایلوکیشن لیٹر جاری جبکہ فائلوں کی منتقلی رواں ماہ کھول دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میگا رہائشی پراجیکٹ ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے حوالے سے دوبڑے فیصلے کرلئے گئے ہیں، 9700 الاٹیوں کو ایلوکیشن لیٹر رواں ماہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی منتقلی بھی رواں ماہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایلوکیشن لیٹرکےڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز کو فائنل کرلیا گیا جبکہ ایلوکیشن لیٹر کے ڈرافٹ کو بھی منظوری کے بعد فائنل کرلیا گیا۔

  ایل ڈی اے سٹی کی بیلٹنگ 30 نومبر کو ہوئی تھی، الاٹی ایلوکیشن لیٹر کے منتظر ہیں، ایلوکیشن لیٹر ملتے ہیں فائلوں کی منتقلی شروع کردی جائے گی۔

مزیدخبریں