(ریحان گل) غیر منظور شدہ پروگرامز چلانے والی نجی یونیورسٹیوں کیلئے برُی خبر، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نجی یونیورسٹیوں میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے غیر منظور شدہ پروگرامز چلانے والی نجی یونیورسٹیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، ذرائع کے مطابق کئی یونیورسٹیوں میں 50 فیصد سے زائدپروگرامز منظور شدہ ہیں، مگر ان میں بھاری تعداد میں طلبا کے داخلے کرلیے گئے ہیں، ان یونیورسٹیوں میں چھاپہ مارنے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں، جو رپورٹ ایکریڈیشن کمیٹی کو جمع کرائی جائے گی۔