(عابد چودھری) بابو صابو ناکے پر غیرملکی باشندوں سے بدتمیزی کرنے والے دو پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے، سی سی پی او نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لگے ناکوں کے اہلکاروں کو تبدیل کر دیا۔
بابوصابو ناکے پر کانسٹیبل رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد نے غیر ملکی باشندوں سے بدتمیزی کی، جس پر سی سی پی او ذوالفقار حمید نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کاحکم دے دیا، جبکہ ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر کے ہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے پولیس ناکوں کا دورہ کیا اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے زیادہ دیر تک گاڑیاں روکنے والے اہلکاروں کی شناخت کی اور تمام ناکوں کے 225 اہلکاروں کو ایس ایس یو میں بھجوا دیا۔
شہر کے 13 مقامات پر لگے تمام ناکوں پر نئے اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔