عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، آٹے کے دام بڑھ گئے

4 Jan, 2020 | 01:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (حسن علی) عوام پر مہنگائی کے وار جاری، لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چکی کے آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔

چکی کا فی کلو آٹا4 روپے اضافے کے بعد 64 روپے فی کلو کر دیا گیا، لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2000 روپے فی من ہو چکی ہے جس کے باعث چکی کے آٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں سستی گندم فراہم کرے تو وہ بھی فلور ملز کی طرح عوام کو سستا آٹا فراہم کر سکتے ہی۔

مزیدخبریں