عروہ  حسین نے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو “ میں ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی

4 Jan, 2020 | 11:26 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) معروف اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین نے مشہور ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

 ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ میرے پاس تم ہو میں ہانیہ کا جو کردار حرا مانی ادا کر رہی ہیں دراصل وہ کردار میں کر رہی تھی یہاں تک کہ کئی قسط بھی ریکارڈ ہو گئی تھیں لیکن اس دوران میں فلم ٹچ بٹن جوکہ میری اپنی پروڈکشن میں بن رہی ہے اس کی شوٹنگ کے لئے ننکانہ صاحب چلے گئی تھی۔
عروہ حسین نے کہا کہ شہر ننکانہ صاحب میں فلم کا بڑا سیٹ لگنے کی وجہ سے میں اتنی مصروف تھی کہ خود کو وہاں سے باہر نکال نہیں سکی اور یہ بد قسمتی ہی تھی کہ میں نے اس وقت ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ سے مزید کام جاری رکھنے پر معذرت کرلی۔

 جس پر وہ مجھ سے ناراض بھی ہوئے۔واضح رہے کہ ڈرامے میں ہانیہ کا کردار حرا مانی ادا کر رہی ہیں۔     

مزیدخبریں