ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیروں کو زہر دیکر مارنے کا فیصلہ

شیروں کو زہر دیکر مارنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر لاہور زو سفاری کے شیروں کو زہر دے کر مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا، لاعلاج اور مفلوج شیروں کے جوڑے سے انتظامیہ کا جان چھڑانے کا فیصلہ، محکمہ وائلڈ لائف کی مدد سے زہر دیکر مار دینے کی اجازت طلب کرلی۔        

تفصیلات کے مطابق لاہور زو سفاری کے 2 شیر گزشتہ دو برس سے ڈسٹیمپر بیماری کی وجہ سے مفلوج ہو چکے ہیں، ان کی دونوں پچھلی ٹانگیں اور دھٹر مفلوج ہونے کے باعث نقل وحرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اڑھائی سالہ نر اور مادہ شیر کے تمام میڈیکل ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیا گیا مگر ان کی جسمانی حالت میں بہتری نہ آسکی۔

اس سے قبل یہ بیماری دیگر دو شیروں کو بھی لاحق ہوئی تھی جن کا علاج کیا گیا، لاہور زو سفاری انتظامیہ کے مطابق شیروں کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلی حیات سے مارنے کی اجازات طلب کر لی ہے۔