ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف سیاسی رہنماؤں کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، جلد صحتیابی کیلئے دُعا

مختلف سیاسی رہنماؤں کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، جلد صحتیابی کیلئے دُعا
کیپشن: City42 - Molana Tariq Jamil
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مختلف سیاسی رہنماؤں نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

سٹی 42 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، ایم این اے رانا مبشر، ڈپٹی مئیر راؤ شہباب الدین اور لیگی رہنما طلحہ برکی نے معروف عالم دین و مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ مولانا طارق جمیل کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تبلیغی جماعت کے رہنما شبیر احمد عثمانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 2 جنوری کو صبح اچانک معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نےکامیاب انجیو گرافی کرکے انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer