سٹی 42 کی کوششیں کامیاب، حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے حرکت میں آگئی

4 Jan, 2019 | 10:11 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سٹی 42 کی کاوشیں رنگ لے آئیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر  پنجاب حکومت ایکشن میں آگئی، طلبا کے بلڈ ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔

سٹی 42 کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پرائیویٹ سکول مالکان سے میٹنگ کی جس میں نجی سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو تمباکو نوشی اور پان کے استعمال سے دور رکھنے کیلئے بات چیت کی گئی۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ طلبا میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے انکے بلڈ ٹیسٹ کرائے جائیں گے، نجی سکولوں کے اردگرد 100 میٹر کی حدود میں سگریٹ، پان یا تمباکو کی فروخت کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ سکول مالکان بھی اس حدود میں منشیات فروخت کی نشاندہی کریں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی 100 میٹر کی حدود میں سگریٹ پان اور تمباکو کی دکانوں کو بند کرانے میں مکمل تعاون کرے گی۔

مزیدخبریں