دھند کا راج قائم، 60 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

4 Jan, 2018 | 10:19 PM

طاہر جمیل: شدید دھند کی وجہ سے دوسرے روز بھی لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بری طرح متاثر رہا، جس سےہزاروں مسافر دن بھر پریشان ہوتےرہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ ایئرپورٹ فلائیٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا اور آنے جانے والی60 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔دوسری جانب رات سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ لاؤنجز میں مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ کم پڑ گئی۔ پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ ختم ہو گئی۔ داخلی اور خارجی گیٹ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ڈیوٹی پر آنے جانے والے ملازمین کو دن بھر مشکلات کا سامنا رہا۔

  لاہور ایئرپورٹ کے فلائیٹ انکوائری کاؤنٹر پر بھی سینکڑوں مسافروں کا رش لگا رہا، صرف آئی ایل ایس کیٹیگری تھری بی کے حامل جہاز ہی شدید دھند میں لینڈ کر سکے، جن طیاروں میں جدید لائیٹنگ سسٹم نصب نہیں وہ لینڈ نہیں کر پائے۔ انتظامیہ نے  آنے جانے والے مسافروں کو 042990313126 پر رابطہ کر کے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں