ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کی چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی سےملاقات

سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کی چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر بلال احمد نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز اور چیئرمین پی آر اے کے مابین ریونیو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اور پی آر اے مختلف پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس سے ریونیو زیادہ اکھٹا کیا جا سکے گا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل صدیقی ، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔