فہد علی: تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تاجدار ختم نبوت مارچ نکالی گئی۔ اب صرف رانا ثنا اللہ ہی نہیں ساری کابینہ کو جانا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق : تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تاجدار ختم نبوت مارچ نکالی گئی۔ مولانا اشرف آصف جلالی کی زیر قیادت مارچ میں مختلف شہروں سے آئے علما کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیض آباد دھرنے میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
مولانا اشرف جلالی نے کہا کہ حکمران ختم نبوت قانون میں چھیڑ خوانی کرنے والوں کو بچا کراپنی قبر خود کھود رہے ہیں۔ کارکنان کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے گئے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ اب صرف رانا ثنا اللہ ہی نہیں ساری کابینہ کو جانا ہو گا۔ انہوں نے حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو15جنوری سے ملک بھر میں جیل بھرو تحریک شروع ہوگی۔