چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی زیرصدارت"بیوٹیفکیشن آف لاہور"کااجلاس

4 Jan, 2018 | 06:51 PM

(ابوبکر ارشد): چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور مسعود محمود تمنا کی زیر صدارت " بیوٹیفکیشن آف لاہور" کا اجلاس، لاہور کی 45 مین اہم شاہراوں کو ماڈل روڈز بنانے کا عزم کیا گیا۔

ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں صدر کیبل میڈیا ایسوسی ایشن محمد سہیل اقبال ، جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم نثار گجر، چوہدری شوکت اور شاہد علوی سمیت لیسکو، ٹیپا اور پی ایچ اے کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی کے لٹکے اور بے ہنگم تاروں کو سمیٹنے اور ان سے چھٹکارہ پانے کے لیے ایم ایم عالم، مال اور فیروزپور روڈ سمیت 45 اہم شاہراؤں کو ماڈل روڈز بنایا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید آضافہ کیا جا سکے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں