سعود بٹ: نیسپاک میں مستقل ایم ڈی تعینات نہ ہو سکا، طاہرحیات قائم مقام ایم ڈی لگا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹری پاور ڈویژن نے ڈاکٹر طاہر محمود حیات کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کر دیا۔ ڈاکٹر طاہر محمود نیسپاک میں بطور وائس پریزیڈنٹ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب مستقل ایم ڈی تعیناتی تک ڈاکٹر طاہر محمود کو کام کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ نیسپاک کی طرف سے مختلف فہرست وزارت پانی اورامیدواروں کی فہرست وزارت پانی بجلی کو بھیجی جاتی ہے۔ جس کے بعد ایم ڈٰ ی نیسپاک کی تقرری کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔