میاں شہباز شریف ناکام ترین وزیراعلی ہیں: میاں محمودالرشید

4 Jan, 2018 | 06:12 PM

 (عمران یونس):اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سال دوہزار سترہ کی کارکردگی کو شخصی حکومت قرار دیتے ہوئے ناکام دور قرار دے دیا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ دوہزار سترہ پنجاب حکومت پر شہباز شریف کا دسواں سال تھا، دس سال سے پہلے کے پنجاب کا آج سےموازانہ کریں تو ن لیگ کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔

میاں محمود الرشید نے حکومت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی پر پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کی۔احمد خان بھچر،ڈاکٹر مراد راس،ڈاکٹر نوشین حامد معراج،سعدیہ سہیل اور شنیلا روت بھی ہمراہ تھیں ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ دوہزار سترہ پنجاب حکومت پر شہباز شریف کا دسواں سال تھا، دس سال سے پہلے کے پنجاب کا آج سےموازانہ کریں تو ن لیگ کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ن لیگ کوجب پنجاب ملا تو صوبہ سرپلس تھا،آج ساڑھے سات سو ارب کا مقروض ہے۔ مختلف محکموں سے 30 ارب نکال کراورنج ٹرین پر لگا دیئے گئے۔ سیف سٹی کا دو ارب ایک پل پر لگا دیا گیا۔ جنوبی پنجاب کی ٹرانسپورٹ کا ڈیڑھ ارب فیصل آبادمنتقل کر دیا گیا۔ صاف پانی منصوبہ 130 ارب سے 190 ارب تک جا پہنچا ۔ فلٹریشن پلانٹ کے نام پر بھی گھپلے کیے جا رہے ہیں ۔ کسان کا جو حال آج ہے اس طرح کے بدتر حالات کبھی نہیں ہوئے، پنجاب حکومت نے کسانوں کی سبسڈی کا 5 ارب،سکولوں کی مسنگ فسیلٹیزمیں سے بھی 3 ارب اورنج ٹرین کے لیے نکال لیئے گئے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھاکہ پانچویں اورآٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر وزیراعلی کی تصاویرقابل مذمت ہیں۔ کوئی بھی نیا ہسپتال فعال نہیں ہو سکا۔وزیراعلی نے 125 لگژری گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔شریف خاندان کی سیکورٹی پر 2792 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ جتنے مرضی دعوے کر لیں شہباز شریف ناکام ترین وزیراعلی ہیں جو اداروں کو مضبوط بنانےکی بجائے ذاتی پسند اور ناپسند پر تعیناتیاں کررہے ہیں۔انہوں نے شہباز شریف کے دس سالہ دور کوناکام ترین دور قراردیا۔انہوں نےکہاکہ آج تک پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق پنجاب اسمبلی میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال جرائم کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔پولیس کی وردی پر اربوں روپےلگائے گئے لیکن رویہ تبدیل نہیں ہو سکا۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں