لاہور کے داخلی راستوں کی خوبصورتی کیلئے 39 کروڑ کے اضافی فنڈز منظور

4 Jan, 2018 | 05:15 PM

(علی رامے): لاہوریوں کیلئے خوشخبری، صوبائی ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس نے شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی کیلئے 39 کروڑ کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کےمطابق شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی کا منصوبہ، صوبائی ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس نے 39 کروڑ کے اضافی فنڈز منظور کرلیے۔ ٹھوکر شاہدرہ اور قصور کے داخلی راستوں اور گجومتہ تا صوئے آصل روڈ کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی سمیت شہر کے ماڈل روڈز کے مختلف تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ایل ڈی اے اور ٹیپا کی جانب سے سپلمنٹری گرانٹ کے لیے سمری ارسال کی تھی جو صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے منظور کرلی گئی۔

محکمہ ہاوسنگ کے حکام کے مطابق ٹیپا کے اس مروجہ پلان کے مطابق ٹھوکر شاہدرہ اور قصور کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ گجومتہ تا صوئے آصل روڈ کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ دوسری جانب خادم پنجاب کے حلقے کی اہم شاہراؤں پر 20 کروڑ90 لاکھ روپے بھی خرچ ہوں گے۔ گجومتہ تا صوئے آصل اور فیروز پور روڈ کو پھر سے سجایا جائے گا جس میں قرطبہ چوک سے گجومتہ اور صوئے آصل تک روڈ پر مزید تعمیراتی کام ہوگا۔ تعمیراتی کام میں سروس روڈ، فٹ پاتھ، شجرکاری، ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب ہوگی جبکہ بارشی پانی کے نکاس کے لیے نئی سیوریج لائن بھی بچھائی جائے گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیروز پور روڈ کی خوبصورتی کے لیے دوماہ قبل 39 کروڑ روپے کی سپلمینٹری گرانٹ طلب کی تھی لیکن پی اینڈ ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے فنڈز آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مختص کر کے جاری کیے جائیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں