(سٹی 42): اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے دعوے صرف نمائشی ہیں، پنجاب ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے، صاف پانی پراجیکٹ ، تعلیم کا بجٹ بھی اورنج لائن ٹرین کو دے دیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر خوب تنقید کی، کہتےہیں کہ شہباز شریف نے 4 سال پہلے بڑے وعدے کیے تھے سارے ٹھس ہوگئے ہیں، دس سال میں زارعت پالیسی تو بنا نہیں سکے، نون لیگ نے ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ظلم کیا۔ اس وقت لاہور کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بہترین طبی سہولیات، 25 سال سے لاہور میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک فلٹریشن پلانٹ 1 کروڑ 20 لاکھ میں لگا رہی ہے جبکہ فلاحی ادارے صرف 20 لاکھ میں فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں، لاہور میں 116 فلٹریشن پلانٹ میں سے 60 بند پڑے ہوئے ہیں جبکہ 40 میں سے آلودہ پانی آرہا ہے، لاہوریئے 38 فیصد فضلہ ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود حکومت نے صاف پانی پراجیکٹ کا بجٹ اورنج لائن ٹرین کو دے دیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں