(عیشہ خان ): ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت 3 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ جو ہرٹا ؤن میں درج کرلیا گیا جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے عمران شفیع کھوکھر کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ دو افراد کا پوسٹمارٹم ابھی نہیں ہوسکا۔ تہرے قتل کی واردات اور فائرنگ کا مقدمہ ملک اسلم کھوکھر کی مدعیت میں تھانہ جو ہرٹا ؤن میں درج کرلیا گیا، مقدمہ اسلم بھٹی عرف اچھا بھٹی کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات لگا کر درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے9میں سے6 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ تین افراد ابھی تک زیر علاج ہیں۔