ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے کی نماز جنازہ ادا، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

4 Jan, 2018 | 02:33 PM

(عمر اسلم ): مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شفیع کھوکھر کے بیٹے اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر، ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے ملک عمران شفیع کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شفیع کھوکھر کے بیٹے اور ارکان اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے ملک عمران شفیع کھوکھرکی نماز جنازہ ہنجر پیر قبرستان ہنجروال میں ادا کردی گئی ہے، جس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار بھرت، وائس چئیرمین واسا چودھری شہباز احمد، مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، پارلیمانی سیکرٹری چودھری سجاد گجر، سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس، ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر، تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ، لیگی رہنما رانا مبشر اقبال، ملک فیصل، سیف کھوکھر، بلاول سیف احسن کھوکھر، میاں عمران، میاں احسن جاوید، ملک امجد علی گجر، شانو بابا نوید کیانی، لیاقت نت، بائو افتخار کھوکھر، عمر سہیل، رانا خالد قادری خواجہ شہزاد، سجاد ربانی، میاں سلیم، مرز افیصل، ملک اصغر، بجاش خان نیازی، ملک نثار کھوکھر، ملک خالد فاروق کھوکھر، فہد محمود کاشف، محمود شیخ اعجاز، میاں اویس سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

ملک عمران شفیع کھوکھر مرحوم کی رسم قل بروز اتوار صبح گیارہ بجے کھوکھر پیلس جوہر ٹائون میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں