لمز میں میوزیکل کنسرٹ، فرحان سعید کی لائیو پرفارمنس پر طلبا جھوم اُٹھے

4 Jan, 2018 | 12:58 PM

(حسن خالد): لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ینگ لیڈرز اینڈ انٹر پرینیور شپ سمٹ پروگرام کے تحت میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد ہوا، گلوکار فرحان سعید نے لائیو پرفارمنس سے طلبا و طالبات کو سخت سردی کے باوجود جھومنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لمز میں ینگ لیڈرز اینڈ انٹرپرینیور شپ پروگرام کے تیسرے روز مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبا کے لیے میوزکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ گلوکار فرحان سعید کی پرفارمنس طلبا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

فرحان سعید کی صوفیانہ کلام پر لائیو پرفارمنس نے تو گویا سماں ہی باندھ دیا، موسیقی کا رنگ ایسا جما کہ طلبا خوب جھومتے دکھائی دیئے۔

فرحان سعید کی پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے سوپر اپ بینڈ نے ڈی جے میوزک پیش کر کے سرد موسم میں شرکاء کے لہو کو خوب گرمایا۔

تقریب میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ دن بھر مختلف تعلیمی ورکشاپس میں شرکت کے بعد ایسی سرگرمیاں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں