ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن فری مضان پیکج  کا اعلان

Prime Minister Shahbaz Sharif, PM Shahbaz, City42, Ramzan Package, city42
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سال بعد بالواسطہ اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال رمضان پیکیج میں بدعنوانیاں ہوئی تھیں۔ انہوں نے اس مرتبہ رمضان پیکیج کو کرپشن فری رکھنے کے لئے وفاقی اداری یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو رمضان پیکیج سے الگ رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ شہباز شریف کی یہ سکرین شوٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی سرکاری طور پر جاری کی گئی ایک ویڈیو کلپ سے لی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیر اعظم شہبازشریف نے رمضان میں غیرب پاکستانیوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا کے امدادی پیکیج کو کرپشن فری رکھنے کے لئے بڑی انتظامی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز نے آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ حیران کن انکشاف کیا کہ آہندہ ماہ رمضان پیکیج کو کرپشن فری رکھنے کے لئے  یوٹیلیٹی اسٹورز ک کو رمضان پیکیج میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ 

وزیراعظم نے ایک سال بعد اعتراف کیا کہ  گزشتہ سال رمضان شریف  میں پاکستان کے مستحق شہریوں کے لئے دئے گئے رمضان پیکیج میں بے پناہ شکایات تھیں۔ انہوں نے تفصیل میں جائے بغیر اعتراف کیا کہ رمضان پیکیج میں کرپشن ہوئی تھی۔ شہباز شریف نے  بتایا کہ انہوں نے اس بار "مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج" لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے ، اس کے لیے  وزارت فوڈ سکیورٹی کو ذمہ داری دےدی گئی ہے۔

شہباز شریف نے نوٹ کیا کہ آج کل مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پرہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.4 فیصدپر آچکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کریڈٹ اپنے ساتھی وزیرخزانہ اورنگ زیب کو دیتے ہوئے فراخ دلی کے ساتھ ان کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا، میں مہنگائی میں کمی لانے پر محمد اورنگزیب،  ان کی ٹیم اور ایف بی آر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری کوشش ہے ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔