قیصر کھوکھر: پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کے 62ویں اجلاس میں 25 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی، جن میں گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دو رویہ روڈ کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
لاہور میں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ملتان میں نادر آباد پھاٹک تا انڈسٹریل اسٹیٹ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 5 ارب 37 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
مری میں بنسرہ گلی زولوجیکل گارڈن کی از سر نو تعمیر کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔