ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

 آئی جی پنجاب کے مطابق  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر سخت نظر رکھنے کے لیے پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔ ان میں 175 گزرٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8 ہزار کانسٹیبلز اور 300 لیڈی اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبہ بھر میں 448 پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان پروگراموں میں 346 ریلیز، 84 سیمینارز اور 23 دیگر تقریبات شامل ہوں گی۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور سی پی کو انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریبات کے داخلی پوائنٹس پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔