ابراہیم رند: سندھ میں کینسر کے عالمی دن پرکینسر کا علاج کرنے والی جدید مشین نصب کردی گئی
ملک میں پہلی بار3 ارب روپے کی لاگت سےڈائوکمپری ہینسوکینسر کیئر سینٹر میں ایم آر لینک میشن نصب کردی گئی ،ایڈمنسٹریٹرڈائوکمپری ہینسوکینسر کیئر سینٹر ڈاکٹر امجد حسین شاہانی کا کہنا ہے کہ مشین سے مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے تمام کینسر کا علاج ممکن ہوسکے گا، سی ٹی اسکین، ایم آر ائی ،پٹ اسکین سمیت دیگر تمام سہولتیں موجودہیں، حکومت سندھ اور ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جدید مشین نصب کی ،دنیا بھر میں اس مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرنے پر 28 لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے ،ڈائو یونیورسٹی میں کینسر کا جدید طریقے سے مفت علاج کیا جائے گا ۔