ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیڈ کے بارشاہ محسن نقوی نے چھٹے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر اور چھ سڑکوں کا افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے فیصل آباد کےبزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ یہ پنجاب میں محسن نقوی کی نگراں حکومت میں بننے والا چھٹا بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر ہے۔ 

نگراں وزیر اعلیٰ نے اتوار کے روز فیصل آباد میں متعدد پروجیکٹس کا افتتاح کیا جو انہوں نے اپنی حکومت کے مختصر دورانیہ میں شروع کر کے مکمل کروائے۔ ان تمام پروجیکٹس کی افتتاحی تقاریب کا اہتمام وقت اور پیسہ بچانے کی غرض سے سرکاری کمشنر آفس میں کیا گیا۔

سمندری ساہیوال روڈ ، سمندری انٹر چینج تا شہر ٹو وے روڈ، سمندری گوجرہ روڈ، چنیوٹ روڈ ، جھنگ شہر کی دو سڑکوں کا افتتاح

محسن نقوی نے مختصر دورانیہ میں مکمل کی گئی چھ سڑکوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور  27اشاریہ ایک دو کلومیٹر سمندری ساہیوال روڈ کی 1276 ملین روپے کی لاگت سے بحال کی گئی سڑک کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے سمندری انٹرچینج سے سمندری شہر تک1602 ملین روپے کی لاگت سے   9 اشاریہ پانچ صفر کلو میٹر  ڈبل روڈ  کی تعمیر کا بھی افتتاح کر دیا اور سمندری سے گوجرہ 26 کلو میٹر روڈ کی 563 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی کا افتتاح بھی کر دیا ۔

اسی موقع پر چنیوٹ روڈ کے ساہیانوالہ انٹرچینج تک 12 کلو میٹر سڑک کے ٹکڑے کی 227 ملین روپے کی لاگت سے بحالی و تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کاا بھی افتتاح کیا گیا ۔

محسن نقوی نے آج ہی شیشن چوک سے سبزی منڈی روڈ جھنگ کی 200 ملین لاگت سے تعمیر و بحالی کا بھی افتتاح کر دیا۔جھنگ شہر میں ایک کروڑ 80 لاکھ  روپے کی لاگت سے ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی بحالی کا بھی افتتاح کیا گیا ۔

بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر اور چھ سڑکوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے صوبائی وزراء عامر میر، جاوید اکرم اور مشیر وزیر اعلی وہاب ریاض بھی وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ گئے تھے۔  چیف سیکرٹری زاہد اختر مان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر سلوت سعید ،آرپی او ڈاکٹر عابد ، ڈپٹی کمشنرعبداللہنئیر شیخ، سی پی او محمد علی ضیاء بھی بزنس فسلیٹیشن سینٹر ک اور چھ سڑکوں کےافتتاح کے موقع پرموجود تھے۔

کمشنر سلوت سعید کی بریفنگ

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے پنجاب  کے چھٹے  فیصل آباد بزنس فسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کمشنر سلوت سعید نے بزنس فسلیٹیشن سینٹر پر وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بزنس فسلیٹیشن سینٹر  کی بلڈنگ کا جائزہ بھی لیا۔