ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بلاول بھٹو کا حیدرآباد جلسہ؛ شیر کے شکار، نفرت کی سیاست دفن کرنے کے عزم کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر شیر کا شکار کرنے اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنےکے عزم کا اظہار کر دیا۔

حیدر آباد میں بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جماعت وفاق میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتی ہے،  ان کو چوتھی بار وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے ۔یہ عوام کا احساس کرتے ہیں اور نہ ان کے مسائل کو جانتے ہیں۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی خدمت کرتی ہے۔پیپلزپارٹی تمام مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردے گی۔

دس نکاتی ایجنڈا پر عمل کریں گے
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم غربت مہنگائی اور بے روز گاری کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔اقتدار میں آکر عوام کی آمدنی کو دگنا کردیں گے۔انہوں نے 90 کی دہائی میں جو کچھ کیا عوام کے سامنے ہے ۔ میں عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بناوں گا ،عوام کی آمدنی کو ڈبل کروں گا۔میں 10 نکاتی ایجنڈا لایا ہوں ، عوام نے ساتھ دیا تو اس پر عمل کریں گے۔غریب عوام کو سولرکے ذریعے 300یونٹ بجلی مفت دیں گے۔خواتین کوکاروبارکیلئے بلاسود قرض دیں گے۔محنت کشوں کے لیے بے نظیر کارڈ لاوں گا ۔ تیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی ، غربت اور بے روز گاری کو ختم کریں۔عوامی معاشی معاہدے پر عمل درآمد کروائیں گے۔ روز گار تلاش کرنے والے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لاوں گا ۔

نفرت کی سیاست کی تدفین

بلاول بھٹو نےسندھ میں پرانی لسانی سیاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست دیکھتے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردے گی۔

اشرافیہ کی سبسڈی

بلاول بھٹو نے حیدر آباد جلسہ مین ایک بار پھر س عزم کا اعادہ کیا کہ وہ الیکشن مین کامیاب ہوئے تو اشرافیہ سے سینکڑوں ارب روپیہ سالانہ سبسٹدی چھین کر عوام کو دلوائیں گے۔

انہوں نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ گر شیر کا مقابلہ کرنا ہے اور شیر کا راستہ روکنا ہے تو پھر تیر پر ٹھپہ لگانا ہوگا ۔ میں اس شیر کا بندوبست کروں گا اور شیر کا شکار کروں گا۔آپ کو ستارے پر مہر کا کہا جائے تو آپ کہنا کہ ستارے آسمان پر اچھے لگتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ  8  فروری کو پورے ملک میں تیروں کی بارش ہوگی۔