سٹی42: عوامی سیاستدان یوسف رضا گیلانی جن کے متعلق "دُکھیاں دے دِل دا جانی" گیت بنایا گیا ہے، ان کی عوامی انتخابی مہم اپنے جوبن پر ہے۔ ملتان میں قومی سمبلی کے حلقہ این اے 148 کی گلیوں میں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سید یوسف رضا گیلانی کہیں موٹرسائیکل پر انتخابی مہم میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، کہیں پیدل گھوم رہے ہوتے ہیں اور کہیں ان کے مداح انہیں روایتی شاہی بگھی میں سوار کر کے جلوس نکالتے دکھائی دیتے ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران کوئی مخالف امیدوار سامنے آ جائے تو وہ چھوٹے بڑے کی پرواہ کئے بغیر خود آگے بڑھ کر مخالف کو گلے لگاتے ہیں، ان کی خیریت پوچھتے ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم جو کچھ کرتے ہیں اس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس مین وہ موٹر سائیکل پر ایک کارکن کے پیچھے بیٹھے تنگ گلیوں مین اپنے ووٹرز سے ملنے جا رہے ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی کے بارے میں ملتان میں مشہور ہے کہ وہ جب بھی موقع ملے اپنے کارکنوں سے ملنے ان کے محلوں میں چلے جاتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کارکن انہیں خاص طور سے مدعو کرتے ہیں اور وہ تقریباً ہر جگہ پہنچتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے لیے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر این اے 148 کے ایک محلے میں گئے تو حلقے کے ووٹرز ی اور بچوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
دُکھیاں دے دل دا جانی
— GilaniHouseMediaCell (@gillanihouse_MC) February 4, 2024
یوسف رضا گیلانی
وفا دی ہے اے نشانی
یوسف رضا گیلانی
In sha Allah MNA NA148 Syed Yusuf Raza Gillani #MultanMainTeerChalega #چنو_نئی_سوچ_کو @YusufRazaGilan1 @BBhuttoZardari pic.twitter.com/gUT2uLIUjT