سٹی42: پاکستان کو یہ شخص 7 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا، ریاست مدینہ کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں رکھتا تھا، اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں۔
یہ بات جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نےبنوں سپورٹس کمپلیکس میں بہت بڑےجلسہ سے خطاب میں کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا، آج تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے، آج اُن پر ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔
جمعیت کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے اُن کی کوئی سوچ نہیں تھی، اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتے ہیں، جھوٹے مقدمات ہیں۔
بنوں کی جمعیت سے وابستگی
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 60 سال کے دوران بنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی مضبوط تر ہوئی ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج ہمیں ایک حقیر نظر سے دنیا میں دیکھا جا رہا ہے، ہم سب مسلمان ہیں، مسلمان ہونے کے ناطے ہم کلمہ بھی پڑھتے ہیں زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، امن ہوگا تو جان محفوظ ہوگی، مال محفوظ ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔ مولانا
خوشحالی امن سے
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک حقیر نظر سے دنیا میں دیکھا جا رہا ہے، ہم سب مسلمان ہیں، مسلمان ہونےکے ناطے ہم کلمہ بھی پڑھتے ہیں زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، امن ہوگا تو جان محفوظ ہوگی،مال محفوظ ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بدامنی پاکستان میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، امیر امیر تر غریب غریب تر ہو رہا ہے، ہمارا آئین کہتا کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان خوشحال تھا لیکن بدامنی اور بیروزگاری سے تباہ ہوا، آج پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے، ہمارا آئین کہتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔
سات ٹکڑے
جمعیت کے امیر نے کہا کہ ایک آدمی آتا ہے اور یہودی ایجنڈا لاتا ہے مگر ہم نے اس کو روکا،آج ہماری سالانہ ترقی کو اس شخص نے منفی تک پہنچایا، پاکستان کو یہ شخص 7 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا۔ اسرائیل ، بھارت اور امریکا سے پیسے لیے اور بہانہ ہسپتال بنانے کا کرتا ہے، کسی نے پوچھا ریاست مدینہ کیا ہوتی ہے تو اس نے کہا کہ "قانون سب کیلئے ایک ہوگا۔"
فلسطینیوں کے پاس میں گیا
فضل الرحمان نے کہا کہ آج امریکہ میں فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہو رہے، آج امریکہ سپر پاور نہیں ہے، وہ افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، فلسطین پر اسرائیل نے یلغار کی تو سب پیچھے ہوگئے اور میں فلسطینیوں کے پاس پہنچ گیا۔