60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ، پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی، عطا تارڑ کا دعویٰ

4 Feb, 2024 | 04:06 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر نتقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حقلہ منتخب کرلیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے 50 سے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

مزیدخبریں