جنرل انتخابات میں صرف 4 روز باقی ، تمام حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

4 Feb, 2024 | 03:43 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)جنرل انتخابات میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ، تمام حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،پی پی 162 میں بھی سیاسی امیدواروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی۔
جنرل انتخابات میں صرف 4 روز باقی رہ گئے۔تمام حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر،حلقہ پی پی 162 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حلقہ پی پی 162 میں 40 امیدوار مدمقابل ہیں،چھ امیدواروں کا تعلق بڑی پارٹیوں سے ہے جبکہ حلقہ میں 34 امیدوار آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔حلقہ میں ٹوٹل ووٹ 2 لاکھ 31 ہزار ہیں۔مردوں کے ایک لاکھ سولہ ہزار ووٹ ہیں۔خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار ہے۔حلقہ پی پی 162 میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 149 ہیں۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن 50 بلڈنگز میں بنائے گئے ہیں۔حلقہ میں 15 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دے گیا ہے۔مذکورہ حلقہ کو این اے 126 اور این اے 127 لگتا ہے۔

مزیدخبریں