(زاہد چودھری)نمونیا وائرس کے بچوں پر وار جاری ، لاہور میں مزید 156 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ۔ پنجاب بھر میں نمونیا میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے ، مجموعی طور پر صوبے بھر میں نمونیا بخار کے 679 مریض رپورٹ ہوئے ۔
سردی میں کمی کے باوجود نمونیا وائرس کے بچوں پر حملے نہ تھم سکے ۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 156 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔ پنجاب بھر میں نمونیا وائرس میں مبتلا 5 بچے زندگی کی بازی ہارگئے اور مجموعی طور پر صوبے بھر میں نمونیا بخار کے 679 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔
خیال رہے کہ بچوں کی سانس تیز چلنا اور پسلیوں میں گڑھے پڑنا نمونیا کی علامات ہیں، والدین ایسے بچوں کی بیماری کو عام بخار نہ سمجھیں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں نیز بچوں کو سردی سے بچائیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر لے کر نہ جائیں۔