کوشش ہو گی، مل کر معیشت کو چمکائیں: جہانگیر ترین

4 Feb, 2024 | 02:06 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا،ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے۔

 ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  کوشش ہو گی کہ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،ہماری کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو  اللہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے،  لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

  جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں،  اللہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں،اقتدار میں آکر ملک کے مسائل حل کریں گے۔
 

مزیدخبریں