ویب ڈیسک : بلوچستان میں نگراں حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام پوسٹ کیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی انتخابی اور سیاسی میٹنگز چار دیواریوں کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔